Gold Rate in Pakistan
14 جنوری 2021 (21:13) 2021-01-14

کراچی :مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت500روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار900روپے کی سطح پر آگئی۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالرکی کمی سے1839ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا اور ایک تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار900روپے ہو گئی اسی طرح428روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 96ہزار794روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1300روپے مستحکم رہی۔


ای پیپر