اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق آواز اٹھانی چاہیے، شاہ محمود قریشی
14 جنوری 2021 (22:01) 2021-01-14

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق آواز اٹھانی چاہیے، کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ انہیں  بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے مگر کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر بہت سے ممالک خاموش ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز کے کشمیریوں پر بدترین مظالم جاری ہیں ان پر ہر طرح کا ظلم کیا جارہا ہے مگر دنیا کے کئی ممالک اس پر خاموش  ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر  تسلیم شدہ متنازع مسئلہ ہے بھارت پاکستان کے ڈوزیئر کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اپنے  اندرونی مسائل سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ۔ بھارت میں ہندوئوں کے ساتھ بھی مظالم ہورہے ہیں۔ بھارت صرف پاکستان پر الزام لگاتا ہے تاکہ اس کے اندرونی مسائل سے دنیا کی توجہ ہٹائی جاسکے ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پوری دنیا کشمیر میں ہونے والے مظالم دیکھ رہی ہے مگر اکثر ممالک اس پر خاموش ہیں۔


ای پیپر