انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان
14 جنوری 2021 (21:09) 2021-01-14

کراچی: انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے دن بھی کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آ گئی ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق  انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.10روپے مستحکم رہی تاہم قیمت فروخت 160.30روپے سے گھٹ کر160.15روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے160.10روپے سے گھٹ کر160روپے اور قیمت فروخت160.40روپے سے گھٹ کر160.30روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے193.80روپے سے گھٹ کر 193.50روپے اور قیمت فروخت80پیسے کی کمی سے195.80روپے سے گھٹ کر195روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے218روپے سے گھٹ کر217روپے اور قیمت فروخت220روپے سے گھٹ کر219روپے ہوگئی ۔


ای پیپر