کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے کررہے ہیں،   فردوس عاشق اعوان
14 جنوری 2021 (20:11) 2021-01-14

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہاہے کہ کرپشن کنگ ملک سے باہر مزے کررہے ہیںاوران کے چیلے یہاں واویلا کر رہے ہیں۔ ملک کو لوٹا اور باہر بھاگ گئے یہ کہاں کی سیاست اور عوام کی خدمت ہے؟ لوٹ مار کرنا اور اقامے لینا مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی گھٹی میں پڑا ہوا ہےـ

انہوں نے کہاکہ ماضی میں کرپشن کے مینار کھڑے کرکے اربوں کی لوٹ مار کی گئی۔ منصوبوں میں عوام کی ضرورت کی بجائے مالی مفاد کو مد نظر رکھنے والا جعلی خادم اعلیٰ کی منی لانڈرنگ کی ہوش روبا داستانیں بچے بچے کی زبان پر ہیں۔ کل کے شیر آج گیڈر بنے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی ایماندار قیادت کے سامنے ان کی حیثیت بونوں جیسی ہےـ

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کرپشن اور کورونا سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہیں ـ کورونا کے دوران بروقت اور عوام دوست فیصلوں کے مثبت اثرات کو دنیا بھر میں سراہا گیاـ


ای پیپر