South Waziristan
14 جنوری 2021 (17:51) 2021-01-14

راولپنڈی:پاک فوج نے شمالی وزیر ستان میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے دو بڑے ٹھکانوں کو نشانہ بنا یا ،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف کاروائی میں دھماکہ خیز مواد بنانے والے ماہر سمیت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی میں شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنا یا گیا ،جس میں دھماکہ خیز مواد بنانے والے ماہر شخص کو بھی ہلاک کیا گیا ،آئی ایس پی آ رکے مطابق  فائرنگ کےتبادلے میں سکیورٹی فورسز کے  3 جوان شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف کاروائی میں سپاہی آذیب،  ضیاء الاسلام،لانس نائیک عباس خان شامل ہیں جنہوں نے جام شہادت نوش کیا ۔


ای پیپر