بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 28 سالہ سپاہی شہید
14 جنوری 2021 (17:12) 2021-01-14

 راولپنڈی : بھارت نے ایک بار پھر ایل سی او پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 28 سالہ سپاہی لیاقت شہید ہو گئے۔ 

   آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک دفعہ پھر سیز فایر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے دیو سیکٹر کی خلاف ورزی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 28 سالہ سپاہی لیاقت جامِ شہادت نوش کر گئے۔ پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاررائی سے بھارتی فوج کی گنیں خاموش ہو گئیں۔ جوابی کاررائی سے بھارتی فورسز کو شدید جانی نقصان ہوا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سال 2021 کے بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث زخمی ہونے والے پہلے متاثرین ہیں،بھارت رواں سال 40ویں مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔


ای پیپر