nadeem chan,circulation,social media,pm imran khan
14 جنوری 2021 (15:18) 2021-01-14

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کے  حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اکثر خبریں جھوٹیں نکلیں۔ ندیم افضل چن نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے وضاحت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ ندیم افضل چن نے پارٹی سے اختلافات کے باعث اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مسلسل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ندیم افضل چن وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی کی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔

ان کی ایک ٹویٹ جو سب سے زیادہ وائرل ہوئی اس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے بلاواسطہ تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ اے بے یارو مددگار معصوم مزدورو کی لاشو ! میں شرمندہ ہوں ‘‘۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا تھا اور بہت سی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

اب ندیم افضل چن کے نام کے ایک ٹویٹر اکائونٹ پر لکھا گیا ہے کہ ’’میرا یہ ٹویٹر اکائونٹ ہے ٗ باقی سب جعلی ہیں‘‘۔  سوشل میڈیا کے ماہرین کے مطابق یہی اکائونٹ ان کا آفیشل اکائونٹ لگ رہا ہے تو اس حوالے سے ان کی اس سے قبل تمام ٹویٹس فیک اور جعلی اکائونٹس سے کی گئی تھی۔ ندیم افضل چن نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ یا کسی اور اکائونٹ پر ابھی تک اپنے استعفے کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔


ای پیپر