Pakistan, world, pandemic, second wave, NCOC, WHO
14 جنوری 2021 (10:55) 2021-01-14

لاہور: پاکستان میں وبا سے مزید 46 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد میں 10 ہزار 818 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں وبا کے 3 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 5 لاکھ ، 11 ہزار ، 921 تک پہنچ گئی جبکہ 4 لاکھ 67 ہزار 234 مریض وبا کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں اس وقت کراچی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے دوسرے نمبر پر پشاور ہے پھر کہیں جا کر لاہور کی باری آتی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں وبا کے وار جاری ہیں ، اب تک متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 27 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں ، 16 ہزار سے زائد مزید افراد وائرس سے موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 19 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق وبا کی نئی قسم 50 ممالک تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہونے والا وائرس 20 ممالک میں پہنچ چکا ہے۔

ادھر امریکا میں پرواز کے ذریعے آنے والے تمام تر مسافروں کو وبا کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ نئی پالیسی پر 26 جنوری سے عمل درآمد شروع ہو گا۔


ای پیپر