donald trump,impeachment,supporters,refrain,violence
14 جنوری 2021 (09:31) 2021-01-14

واشنگٹن : امریکہ میں مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر ہتھیار ڈال د ئیے۔ انہوں نے امریکی عوام اور اپنے حامیوں سے متحد رہنے اور تشدد سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں مزید  مظاہروں کی اطلاعات مل رہی ہیں ۔کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں ٗقانون کی پاسداری کریں اور جذبات پر قابو رکھیں۔تشدد کا کوئی جواز اور کوئی معافی نہیں۔جن لوگوں نے کیپٹل ہل پر حملہ کیا انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا  جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والے سے متضاد خبریں آرہی ہیں۔ میرے سننے میں بھی کچھ عجیب باتیں آرہی ہیں لیکن میں ان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے اپنے مواخذے کے حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور اس موقع کو نظر انداز کیا۔ 

یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے مواخذے کی قرار داد پوری ہو چکی ہے اور اب یوں محسوس ہو رہا ہے کہ امریکی صدر کے آخری دن اچھے نہیں ہونے والے ۔ مزید برآں امریکہ میں نومنتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر آرمی نے پورے شہر کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے اور سکیورٹی کے تخت انتظامات کئے جا چکے ہیں۔


ای پیپر