National Guard, camp, US Congress building, Joe Biden, Donald Trump
14 جنوری 2021 (08:59) 2021-01-14

نیویارک: امریکی کانگریس کی عمارت پر نیشنل گارڈز نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، سیکڑوں فوجی کیپیٹل ہل کی عمارت کے وزٹرز سنٹر میں آرام کرتے اور سوتے ہوئے پائے گئے۔

پارلیمنٹ اور ارکان پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے لیے نیشنل گارڈز کے بھاری دستے یہاں پہنچے ہیں ، جو اس عمارت میں یا تو سستا رہے ہیں، یا نیند کے مزے لے رہے ہیں۔ 20 جنوری کو بائیڈن کی صدر کا حلف اٹھانے کی تقریب کے دوران مسلح احتجاج کا خطرہ ہے۔

چھ ہزار سے زائد نیشنل گارڈز پہلے ہی سے واشنگٹن میں تعینات ہیں ، جبکہ مزید دس ہزار اضافی دستوں کو واشنگٹن میں تعینات کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکا میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق، 56 فیصد ووٹرز ٹرمپ کو کیپیٹل ہل پر حملے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تناؤ کم کریں ، انہوں نے اپنے حامیوں کو پرُامن رہنے اور تشدد سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ مزید مظاہروں کی رپورٹس پر یہی کہنا چاہتا ہوں کہ کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں اور جذبات پر قابو رکھیں۔


ای پیپر