وزیر خارجہ کا تین روز ہ دورہ امریکہ ،تفصیل سامنے آگئی
14 جنوری 2020 (23:57) 2020-01-14

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج بدھ سے امریکہ کا تین روزہ دورہ کر رہے ہیں ۔

منگل کو ترجمان دفترخارجہ کے بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج 10 جنوری بروز بدھ سے 17 جنوری بروز جمعہ تک امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی آج بدھ کو نیو یارک پہنچیں گے جہاں وہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز سمیت اقوام متحدہ کی دیگر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیو یارک کے بعد 16 اور 17 جنوری شاہ محمود قریشی واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کرینگے جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن میں مشیر امریکی قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن اور دیگر اعلیٰ انتظامیہ سے ملاقاتیں کرینگے ۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ کیپیٹل ہل میں ملاقاتوں کے علاوہ میڈیا اور تھنک ٹینک سے بھی ملیں گے ۔ ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ اور خطے کی صورتحال پربات چیت ہو گی ۔ ملاقاتوں کا مقصد سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل کی کوشش ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ وہاں امریکی قیادت کو مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارتی مظالم سمیت علاقے کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کرینگے ۔ ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کو بھی اجاگر کرینگے ۔


ای پیپر