زلفی بخاری کی تعیناتی پرعدالت نے حکومت سے جواب طلب کر لیا
14 جنوری 2020 (23:37) 2020-01-14

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈی سی) زلفی بخاری کی تعیناتی پرعدالت نے دوہفتوں میں حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی ڈی سی ملازمین کی جانب سے حافظ عرفات چوہدری ایڈووکیٹ اور کاشفہ نیاز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔جج نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ بنایا گیا؟وکیل حافظ عرفات چوہدری نے موقف اپنایا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ معاملہ صوبوں کو منتقل ہوچکا ہے اور وفاقی حکومت کو اس کا اختیارنہیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ چئیرمین بورڈ پی ٹی ڈی سی کی تعیناتی بورڈ کا اختیار ہے اور کابینہ نے زلفی بخاری کی تعیناتی خلاف قانون کی۔وکیل حافظ عرفات کا کہنا تھا کہ مینجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی بغیر کسی اشتہار کے کردی گئی۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ زلفی بخاری کی بطورچئیرمین اور ایم ڈی کی تعیناتی اور نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل کالعدم قرار دی جائے۔


ای پیپر