نواز شریف کی تازہ ترین طبی رپورٹیں
14 جنوری 2020 (17:58) 2020-01-14

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور وزارت داخلہ کی جانب سے مانگی گئی تازہ میڈیکل رپورٹس جمع کرادی گئی ہے میاں نواز شریف کی طبیعت بدستور خراب ہے اور ان کی صحت کے حوالے سے منفی بیانات سے گریز کرنا چاہئے ۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے صوبائی وزیر صحت پنجا ب ڈاکٹر یاسمین راشد کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس پنجاب کے متعلقہ حکام سے شیئر کرادی گئی ہیں اور نواز شریف کی صحت سے متعلق تازہ رپورٹس پنجاب حکومت اور وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی طبیعت بدستور خراب ہے اور ان کی صحت کے حوالے سے منفی بیانات سے گریز کرنا چاہئے، میاں نواز شریف کو ڈاکٹرز کی ہدایات پر چہل قدمی اور ورزش کرائی جا رہی ہے ۔


ای پیپر