امیتابھ بچن کو آنکھ میں تکلیف پر اپنی والدہ کی یاد آگئی
14 جنوری 2020 (17:25) 2020-01-14

ممبئی : بالی ووڈ کے کے سدا بہار اداکار امیتابھ بچن کو آنکھ میں تکلیف پر اپنی والدہ کی یاد آگئی ۔

بھارتی سپر سٹار امیتابھ بچن نے اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جذباتی ٹوئٹ کر دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ آنکھ میں تکلیف کے باعث ڈاکٹر کے پاس پہنچے تو ڈاکٹر نے کہا کہ یہ عمر کا تقاضا ہے جس پر انہیں اپنا بچپن اور ماں کا پیار یا د آ گیا ۔

امیتابھ نے مزید لکھا کہ انہیں ڈاکٹر نے علاج بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے بچپن میں ماں اپنے دوپٹے کے پلو کو گول بنا کر ، پھونک مار کر گرم کر کے آنکھ میں لگا دیتی تھی، ویسے ہی کرو، سب ٹھیک ہو جائے گا ۔77 سالہ امیتابھ کا مزید کہنا تھا کہ ماں تو نہیں رہی اب، بجلی سے رومال گرم کر کے لگا لیا ہے، پر بات کچھ بنی نہیں، ماں کا پلو، ماں کا پلو ہوتا ہے ۔


ای پیپر