اداکارائوں کو وزیر اعظم سے زیادہ پروٹوکول ملنا چاہیے : میرا
14 جنوری 2020 (16:56) 2020-01-14

لاہور: معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اداکارائوں کو وزیراعظم اور دیگر وزرا کی طرح عزت اور پروٹوکول ملنا چاہیے کیونکہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملکی ثقافت کی نمائندگی کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر کسی مبینہ فلم فنانسر کیساتھ ہونے والی بات چیت کو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بڑی دلچسپ باتیں کی ہیں۔ اداکارہ میرا نے کسی نامعلوم شخص کے ساتھ سوشل میڈیا پر ہونے والی بات چیت  کرتے ہوئے لکھا کہ  وہ لوگ جو فلم اسٹارز کے پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں انہیں یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ یہ لوگ فنکار ہیں اور ہمارے معاشرے کی نایاب شخصیات ہیں۔انہیں اداکارائوں کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ اداکارائیں فاحشائیں نہیں ہوتیں یاپھر ان کی کوئی پارٹ ٹائم سرگرمیاں نہیں ہوتیں۔

میرا کا کہنا تھا کہ اداکارائوں کا ہماری انڈسٹری میں بہت بڑا کردار ہوتا ہے اور یہ بین الاقوامی سطح پر ملکی ثقافت کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اداکارائیں نہ صرف محنت سے کام کرتی ہیں بلکہ اپنے ملک کے وقار کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردیتی ہیں۔ لہذا انہیں وزیراعظم اوردیگر وزرا سے زیادہ عزت اور پروٹوکول دیا جانا چاہیے تاکہ انہیں اپنے کام پر اور پاکستان فلم انڈسٹری میں خدمات انجام دینے پرفخر محسوس ہو۔


ای پیپر