ارفع کریم کی آٹھویں برسی پر شاہ محمود قریشی کا خصوصی پیغام
14 جنوری 2020 (16:53) 2020-01-14

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ آٹھویں برسی کے موقع پر ارفع کریم کو یاد کرتے ہوئے دل مغموم اور آنکھیں نم ہیں۔

منگل کو ارفع کریم کی برسی کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہاکہ آٹھویں برسی کے موقع پر ارفع کریم کو یاد کرتے ہوئے دل مغموم اور آنکھیں نم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ارفع کریم پاکستانی نونہالوں کو ودیعت کی گئی قابلیت کا نمونہ تھیں۔ انہوںنے کہاکہ نہایت کم عمری میں ارفع کریم نے اپنی قابلیت سے دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کیا۔ انہوںنے کہاکہ درست مواقع فراہم کئے جائیں تو یہ دھرتی سینکڑوں ارفع کریم پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف انشاءاللہ اپنے نونہالوں کو قابلیت آزمانے کے پورے مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ رب العزت قوم کی مرحومہ بیٹی کے درجات بلند فرمائے۔


ای پیپر