نواز شریف دور کے طاقتور ترین بیورو کریٹ کا سفر ختم ہوا
14 جنوری 2020 (16:45) 2020-01-14

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی مدت ملازمت ختم ہو گئی۔فواد حسن فواد کی مدت ملازمت گزشتہ روز 13 جنوری کو پوری ہوئی۔

انتہائی با اثر اور طاقتور بیورو کریٹ30 برس تک خدمات سر انجام دینے کے بعد پابندِ سلاسل ریٹائر ہو ئے۔ فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاو¿سنگ سکیم کیس میں 5 مئی 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا،عدالت نے بھی فواد حسن فواد کو ضمانت پر رہا نہیں کیا.

سرکاری ریکارڈ کے مطابق فواد حسن فواد کی تاریخ پیدائش 14 جنوری 1960 ہے،13 جنوری کو فواد حسن فواد کی عمر 60 برس ہوئی،فواد حسن فواد نے آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے ڈومیسائل پر سول سروس میں شمولیت اختیار کی تھی۔


ای پیپر