فائل فوٹو

ایران کا یوکرائن طیارہ حادثے کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا اعلان
14 جنوری 2020 (15:34) 2020-01-14

تہران: ایران نے یوکرائن طیارہ حادثے کے ذمہ دار افراد کو سزا دینے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ طیارے کو غلطی سے مار گرائے جانے کے المناک واقعے کی جامع تحقیقات ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا خصوصی عدالت اس واقعے کی تحقیقات کرے گی۔ جس میں سینئر جج اور بہت سے ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔ حادثے میں طیارے پر سوار 176 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


ای پیپر