فائل فوٹو

امریکا ایران کشیدگی پر پاکستان نے تہران اور سعودی عرب سے کیا کہا؟
14 جنوری 2020 (15:06) 2020-01-14

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے انہوں نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ریاض میں ملاقات کی جبکہ اس سے قبل انہوں نے ایران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

سعودی ہم منصب سے ملاقات میں سعودی عرب کے ساتھ باہمی اور سٹریٹجک تعلقات پر بات چیت کی۔ شاہ محمود نے کہا انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرے گا اور تمام فریقین میں پائیدار روابط کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دو روزہ دورے کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تہران سے ریاض پہنچے اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی اور خطے کی تازہ ترین اور حساس صورتحال کا جائزہ لیا۔ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ”میں نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ریاض میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی عرب کے ساتھ باہمی اور سٹریٹجک تعلقات پر بات چیت کی اور واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرے گا اور تمام فریقین میں پائیدار روابط کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرے گا۔“


ای پیپر