فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب
14 جنوری 2020 (13:27) 2020-01-14

اسلام آباد: پاکستانی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیر آئینی اقدامات اور ظلم و ستم پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کل نیویارک میں 12 بجے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وادی میں بھارتی بربریت، پانچ ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کو ختم کرنے اور مواصلات کی بحالی پر بات ہو گی۔ مقبوضہ وادی کی صورتحال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سلامتی کونسل کو خط لکھ چکے ہیں۔

اس سے پہلے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا اجلاس گزشتہ سال 16 اگست کو ہوا تھا۔ اجلاس میں سلامتی کونسل کے اراکین نے زور دیا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کیا جانا چاہیے۔


ای پیپر