فائل فوٹو

متنازعہ شہریت بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج
14 جنوری 2020 (10:37) 2020-01-14

بھارتی ریاست کیرالہ نے متنازعہ شہریت بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی حکومت نے متنازعہ شہریت قانون کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،کیرالہ حکومت کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ متنازعہ شہریت قانون بھارتی آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے ،یہ قانون سیکولرازم کے بنیادی اصول کی بھی نفی کرتا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ متنازعہ شہریت بل کو کالعدم قراردیاجائے۔


ای پیپر