Image Source : Twitter

کینسر میں مبتلا عمران ہاشمی کے بیٹے سے متعلق اہم ترین خبر
14 جنوری 2019 (20:17) 2019-01-14

بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی جو اپنے خاص سٹائل سے فلم انڈسٹری میں ایک الگ پہنچا ن بھی رکھتے ہیں نے اب اپنے بیٹے سے متعلق بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا کینسر کیخلاف جنگ جیت گیا اور ڈاکٹروں نے نوید سنائی ہے کہ اب کینسر کے اثرات ختم ہو چکے ہیں ۔

عمران نے ہاشمی نے بتایا کہ ان کا بیٹا آیان تین سال کی عمر سے گردے کے کینسر میں مبتلا تھا ،آیان میں کینسر کی تشخیص 2014 میں ہوئی تھی جس کے بعد سے اس کا علاج جاری تھا اور اب پانچ سال کی عمر میں ڈاکٹروں نے ایان کو کینسر فری قرار دیدیا ہے ۔

عمران ہاشمی نے اس خبر کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کیاجبکہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کی دعاوں کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔39 سالہ عمران ہاشمی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ان تمام افراد کے لیے پیار اور دعائیں جو کینسر جیسے مرض میں لاحق ہیں، آپ یقیناً اس جنگ کو جیت سکتے ہیں‘۔اپنی ٹویٹ کے ساتھ اداکار نے چند تصاویر بھی شیئر کی، جن میں وہ اپنے بیٹے آیان کے ساتھ موجود ہیں۔


ای پیپر