Image Source : Facebook

نامور امریکی سنگز ”ایکون“کا عمران خان کے نام خصوصی پیغام
14 جنوری 2019 (19:58) 2019-01-14

نیویارک: نامور امریکی سنگر ’ایکون ‘ نے وزیر اعظم عمران خان کے نام پیغام جاری کیا ہے کہ وہ پاکستان آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکار (ریپیر ) دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اب وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں وہ اپنی گلوکاری کا جادو بھی جگائیں گے۔45 سالہ امریکی گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان پریمیئر کے حوالے سے پیغام جاری کیا اور بتایا کہ وہ رواں سال اپریل میں پاکستان کا دورہ اور اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

ویڈیو پیغام میں مخصوص انداز سے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ مجھے ایکون کہتے ہیں، میں جلد پاکستان آرہا ہوں، کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں؟۔

اطلاعات کے مطابق امریکی گلوکار 26 اپریل کو کراچی اور 29 کو لاہور میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ وہ ’عالمی فٹبال کپ‘ کے حوالے سے پاکستان میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔


ای پیپر