Image Source : Yahoo

 اصل سکون اور خوشی والد کی گھر واپسی پر ہوگی :مریم نواز
14 جنوری 2019 (19:34) 2019-01-14

لاہور: ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف نیب کی اپیل مسترد ہونے پر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے اصل سکون اور خوشی والد کی گھر واپسی پر ہوگی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی پر نیب کی اپیل مسترد کیے جانے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکا کہنا ہے کہ مجھے اللہ پر اعتماد ہے اور عوام کی دعاں کا بھی شکریہ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِخیال کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ میں کبھی بھی ایک لمحے کے لئے پریشان نہیں تھی، آج کے فیصلے پر اللہ کی شکرگزار ہوں، لیکن اصل سکون اور خوشی والد کی گھر واپسی پر ہوگی جیت ہمیشہ انصاف کی ہو تی ہے ۔


ای پیپر