Image Source : Cricinfo

”کلین سوئپ “۔۔۔ ون ڈے سیریز سے متعلق اہم خبر
14 جنوری 2019 (18:18) 2019-01-14

جوہانسبرگ:جنوبی افریقا نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو107رنز سے ہرا کر3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔آخری ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 381رنز ہدف کے تعاقب میں273رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں اسد شفیق65،شاداب خان47،شان مسعود 37اور امام الحق35رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں رباڈا اور اولیوایئر نے3،3 ، ڈیل اسٹین نے 2اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں سنچری بنانے والے ڈی کوک کو مین آف دی میچ اور جنوبی افریقہ ہی کہ اولیوایئر کوسیریزمیں24وکٹیں حاصل کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19جنوری کو پورٹ الزبےتھ میں کھیلا جائے گا۔

پیر کو جوہانسبرگ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 381رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری نامکمل اننگز3وکٹوں پر 153رنز پر دوبارہ شروع کی تو اسد شفیق48اور بابر اعظم17رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔چوتھے روز 9رنز کے اضافے کے بعد ہی بابراعظم 21رنز بنانے کے بعد اولیئر کا شکار بن گئے جس کے بعد آنے والے کپتان سرفراز احمد بھی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔اسد شفیق نے پروٹیز بولروں کے سامنے کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ بھی 179کے مجموعی اسکور پر ہمت ہار گئے، انہوں نے 11چوکوں کی مدد سے 65رنز کی اننگز کھیلی۔

فہیم اشرف بھی 15رنز کے مہمان ثابت ہوئے، حسن علی نے 14گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور شاداب خان 47رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے رباڈا اور اولیویئر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ ڈیل اسٹین 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز امام الحق اور شان مسعود نے ٹیم کو 67رنز کا آغاز فراہم کیا، امام الحق 35، شان مسعود 37اور آﺅٹ آف فارم اظہر علی نے ایک مرتبہ پھر مایوس کن کارکردگی پیش کی اور صرف 15 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جب کہ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 262اور دوسری میں 303رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں سنچری بنانے والے ڈی کوک کو مین آف دی میچ اور جنوبی افریقہ ہی کہ اولیوایئر کوسیریزمیں24وکٹیں حاصل کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19جنوری کو پورٹ الزبےتھ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے22جنوری کو ڈربن،تیسرا ون ڈے25جنوری کو سنچورین،چوتھا ون ڈے27جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے30جنوری کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔


ای پیپر