پاکستان کی سمندری حدود سے تیل و گیس کی تلاش شروع 
14 جنوری 2019 (17:29) 2019-01-14

کراچی: پاکستانی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے، پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کراچی کی ساحلی حدود سے 230 کلومیٹر فاصلے پر کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کراچی کی ساحلی حدود سے 230 کلومیٹر فاصلے پر کی جارہی ہے ، الٹرا ڈیپ ویل کیکرا ون کی ڈرلنگ گزشتہ رات شروع کی گئی۔مدر شپ سے ڈررلنگ کی پہلی رپورٹ متعلقہ کمپنی کو ارسال کردی گئی۔مشیر جہاز رانی و بندرگاہ محمود مولوی کے مطابق اٹالین کمپنی ای این آ ئی با رہ گھنٹے کی ڈرلنگ سے متعلق کمپنی کو رپورٹ ارسال کر دی ہے۔ بین الا قوامی اٹالین ڈرلنگ کمپنی ای این ٓئی نے ڈرلنگ کا م سر انجام دے رہی ہے۔

مدر ریگ کے ساتھ اس کی معاونت کے لیے تین سپلائی ویسلز اور دو ہیلی کاپٹرز بھی موجود ہیں ۔ان سپلائی ویسلز کے ذریعے ڈرلنگ کے دوران سمندر سے نکالی جانیوالی ریت اور دیگر مواد واپس سمندر برد کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرلنگ کے لیے منگوائے گئے تینوں سپلائی ویزلز بالکل نئے ہیں، ایگزون موبل 27 سال کے بعد پاکستان میں موجودہ حکومت کی کوششوں سے آئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے بہت بڑے ذخائر موجود ہیں جن کی دریافت سے پاکستانی قوم کی قسمت پلٹ سکتی ہے۔


ای پیپر