نوازشریف کی سزا معطلی کے بعد فواد چوہدری نے ن لیگ کو خوفنا ک خبر سنادی
کیپشن:   Image Source : INP
14 جنوری 2019 (17:08) 2019-01-14

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل خارج ہونے پر کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے۔

سوموار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ضمانت کی منسوخی کے لیے غیر معمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں اور اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکی ہے‘( ن)لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کےخلاف نیب کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی۔


ای پیپر