فوٹو بشکریہ فیس بک

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
14 جنوری 2019 (15:50) 2019-01-14

ریاض: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، یمن جنگ کے خاتمے اور علاقائی سیکیورٹی کے معاملات زیر غور آئے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں امن کے لیے داعش اور ایران مخالف اتحاد کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہد سے جمال خشوگی کے قتل میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ بھی دہرایا۔


ای پیپر