فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے نجی کمپنی کی خدمات حاصل کرلیں
14 جنوری 2019 (15:33) 2019-01-14

لندن: فیس بک نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے نجی کمپنی کی خدمات حاصل کرلیں۔ برطانوی کمپنی سچائی جاننے کے لیےخبروں، تصویروں اور ویڈیو پر نظر رکھے گی۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق جھوٹی خبروں کو روکنے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں کیونکہ اس سے لوگوں کی صحت، تحفظ اور جمہوری نظام کو خطرات لاحق رہتے ہیں۔

فیس بک جعلی خبروں کے پھیلاو کو روکنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ فیس بک پر امریکہ اور برطانیہ میں جھوٹی خبریں پھیلا کر ووٹروں کو گمراہ کرنے کے الزام ہے۔


ای پیپر