فوٹو بشکریہ فیس بک

ایون فیلڈ ریفرنس میں سپریم کورٹ نے نیب اپیل خارج کردی
14 جنوری 2019 (14:41) 2019-01-14

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں سپریم کورٹ نے نیب اپیل خارج کردی۔ نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا رہائی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں !کن وجوہات پر ہائیکورٹ نے ضمانت دی؟ نیب کے وکیل اکرم قریشی بولے، صرف مخصوص مقدمات میں ہی ضمانت پر رہائی ہوسکتی ہے۔

جسٹس آصف سعید نے پوچھا ضمانت دینے میں کیا غلطی ہوئی ہمیں بتائیں؟ ضمانت ملنے پر اعلیٰ عدلیہ کا مداخلت کرنا ضروری نہیں، ہم ہائیکورٹ کی طرح مرکزی مقدمے کے میرٹ پر بات کرکے غلطی دہرانا نہیں چاہتے۔ کیا ایون فیلڈ ریفرنس کے مرکزی مقدمے میں ملزمان کو بری کردیا گیا؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہم کیس میں مرکزی مقدمے کے میرٹ سے متعلق مکمل احتیاط سے کام لیں گے، چیف جسٹس نے نیب وکیل سے کہا کہ ضمانت منسوخی کے پیرا میٹر آپ جانتے ہیں ، وہ کونسے پیرا میٹر ہیں جن پر ضمانت خارج ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت دینے کا اپنا اختیار استعمال کیا۔


ای پیپر