فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

جوہانسبرگ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا
14 جنوری 2019 (10:03) 2019-01-14

جوہانسبرگ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، 381 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 3 وکٹ اور 153 رنز کیساتھ آج چوتھے روز کا کھیل شروع کرے گی۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں ایک بار پھر پاکستانی ٹاپ آرڈر کی غیر ذمہ دانہ پرفارمنس اظہر علی 15 رنز پر چلتے بنے، امام الحق 35، شان مسعود 37 رنز پر پویلین لوٹے۔ اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 کے سکور پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس سے قبل پروٹیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 303 رنز پر آؤٹ ہوئی تو پاکستان کو جیت کیلئے 381 رنز کا ہدف دیا۔ کوئنٹن ڈی کوک 129 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر بنے۔

پاکستان کو جیت کیلئے مزید 228 رنز جبکہ پروٹیز کو 7 وکٹیں درکار ہیں۔


ای پیپر