محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں مزید بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی
14 جنوری 2019 (09:44) 2019-01-14

لاہور: ملک بھر میں شدید سردی کے ڈیرے، پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے پہاڑی علاقوں کا رخ کرلیا۔ دیر بالا اور لواری ٹنل میں برفباری سے راستے بند ہوگئے۔ سیاحوں کو رات گاڑیوں میں سڑک پر گزارنا پڑی، چھتر پلین میں بھی سیاحوں کا رش۔

پورے ملک پر شدید سردی کا راج، پہاڑوں پر برف، تو میدانی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں نے کثر پوری کر دی۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، ناران، کاغان، شوگران میں بھی ہلکی برفباری ہوئی۔ سیر کیلئے آئے منچلے موسم سے خوب لطف اندوز ہوئے۔


ای پیپر