ترکی کردوں کے خلاف کارروائی سے باز رہے، امریکی صدر نے دھمکی دیدی
14 جنوری 2019 (09:25) 2019-01-14

ترکی کردوں کے خلاف کارروائی سے باز رہے، امریکی صدر نے دھمکی دیدی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کردوں کے خلاف کارروائی پر ترکی کو معاشی طور پر تباہ کریں گے۔

امریکی صدر نے ترکی سے شام میں 20 میل سیف زون کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔ شام میں داعش کے بچے کھچے جنگجوؤں پر سخت حملے کر رہے ہیں، داعش یکجا ہوئی تو قریب موجود امریکی بیس سے پھر نشانہ بنائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ شام سے امریکی فوجیوں کی گھر واپسی کا وقت آگیا، شام سے امریکی افواج کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔


ای پیپر