1999 میں پاکستانی فوج کی کارگل میں پیش قدمی ہماری ملٹری انٹیلی جنس کی ناکامی تھی: بھارتی لیفٹیننٹ جنرل
14 جنوری 2019 (09:12) 2019-01-14

نیودہلی: بھارتی فوج کے سابق اعلیٰ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1999 میں پاکستانی فوج کی کارگل میں پیش قدمی ہماری ملٹری انٹیلی جنس اور دوسرے خفیہ اداروں کی بہت بری ناکامی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کا مقصد کارگل میں پیش قدمی کرکے مسئلہ کشمیر عالمی طور پر اُجاگر کرنا اور کارگل کے علاقے میں ایل او سی تبدیل کرنا تھا۔

مہندر پوری نے کہا کہ بعد میں اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ پاکستانی فوج نے ایک وسیع علاقے میں پیش قدمی کی ہے۔ پیش قدمی کا مقصد سری نگر سے لیہ جانے والی سٹرک کو بلاک کرنا تھا تاکہ سیاچن کا زمینی رابطہ منقطع کیا جاسکے۔

پیش قدمی سے پاکستان کو انڈیا کی ریاست ہماچل پردیش میں دراندازوں کو بھیجنے کیلئے راستے بھی مل سکتے تھے۔


ای پیپر