محمد حفیظ اور سرفراز احمد کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ، پی سی بی بھی میدان میں آ گیا
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
14 فروری 2021 (21:57) 2021-02-14

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل رائونڈر محمد حفیظ اور سابق کپتان سرفراز احمد کے سوشل میڈیا بیانات کے بعد سامنے آنے والے تنازعہ پر مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو مزید بات کرنے سے روک کر معاملہ ختم کروا دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹیم انتظامیہ نےوکٹ کیپر سرفراز احمد کو اس معاملے میں خاموش رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ محمد حفیظ کو بھی مزید رائے دینے سے منع کردیا گیا ہے۔ پی سی بی حکام نے بھی دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ پر برہمی کا اظہار کیا اور یہی وجہ ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو چپ رہنے کا پیغام بھیجا گیا۔ 

واضح رہے کہ محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر محمد رضوان کو نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین قرار دیا تھا جس کے جواب میں سرفراز احمد نے سابق گریٹ وکٹ کیپرز کے نام سے ٹوئٹ کی تھی کہ یہ سب بھی پاکستان کے نمبر ون ہیں، جو پاکستان کے لیے کھیلتا ہے وہ نمبر ون ہی ہوتا ہے۔


ای پیپر