فائل فوٹو

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا عوامی مفاد کا تقاضا ہے: فواد چودھری
14 فروری 2020 (11:29) 2020-02-14

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، فواد چودھری کہتے ہیں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا عوامی مفاد کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا امریکا، برطانیہ میں سخت قوانین پر تنقید نہیں کی جاتی، بعض عناصر پاکستان میں کوئی ریگولیشن نہیں چاہتے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کمپنیز کو اقتصادی قوانین رجسٹریشن فریم ورک میں لانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا ریگولیشن سے متعلق قانون ن لیگ کے دور میں منظور ہوا۔


ای پیپر