Image Source : Facebook

شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ،ٹکٹوں کی قیمت میں اتنی کم جو آج سے پہلے کبھی نہ تھی
14 فروری 2019 (20:33) 2019-02-14

لاہور :پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وقت پی ایس ایل کے چرچے ہو رہے ہیں ،ایسے میںپاکستانیوں کیلئے اب بڑی خوشخبری بھی آگئی ،پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی ٹکٹس کی فروخت آج رات 12بجے کے بعد شروع ہو جائیگی ۔

شائقین کرکٹ کیلئے سب سے بڑ ھ کر خوشی یہ ہے کہ اس سیزن میں پچھلے سیزن کی نسبت ٹکٹوں کی قیمتوں میں حیران کن طور پر کمی کر دی گئی ہے ،ابتدائی طور پر پہلے مرحلے میں چار میچز کی ٹکٹیں فروخت کی جائینگی ،سیزن تھری میں پلے آف میچز کے جن انکلوڑر کی قیمت ایک ہزار سے 8 ہزار تھی اب ان کی قیمت کم کرکے 500 سے 3 ہزار کردی گئی ہے،اس کے علاوہ کراچی میں ہونے والے فائنل میچ کی ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے ۔

رات 12 بجتے ہی ویب سائٹ پر ٹکٹس فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے، ٹکٹس پروجیکٹ ہیڈ عدیل اظہر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے اس بار ویب سائیٹ کریش نہ ہو،پہلے مرحلے میں کراچی کے 7 اور 10 مارچ کے جبکہ لاہور کے 9 اور 10 مارچ کو والے میچز کے ٹکٹس دستیاب ہوں گے، ان ٹکٹس کی قیمت 500 روپے، ایک ہزار، دو ہزار، ڈھائی ہزار اور 3 ہزار روپے ہے،پلے آف اور فائنل میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت 20 فروری سے شروع ہوگی۔ فائنل کے ٹکٹس کی قیمت 8 ہزار،4 ہزار، 2 ہزار اور 500 روپے رکھی گئی ہے۔

پہلی بار آن لائن ٹکٹس لینے والے خوش نصیبوں کیلئے ہوم ڈلیوری کی سہولت دی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں 13 شہروں کی 60 مختلف ٹی سی ایس برانچز میں 25 فروری سے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی۔


ای پیپر