Image Source : INP

شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نواز شریف کی پیٹھ میں چھرا گھونپا :فیاض الحسن چوہان
14 فروری 2019 (18:13) 2019-02-14

لاہور : شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کے بعد پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حیران ہوں ن لیگی کارکن ایسے لڈیاںاور خوشیاں منا رہے ہیں جیسے شہباز شریف رہا ہوگئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ضمانت ہوئی بری نہیں ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اب شہباز شریف کا کوئی مستقبل نہیں ، شہباز شریف اور حمز ہ نے نواز شریف کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ،ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے ایسے خوشیاں منا رہے ہیں جیسے شہباز شریف رہا ہوگئے ہیں ۔

شہباز شریف کی آشیانہ سکینڈ ل میں فیصلہ آنے پر ن لیگیوں کے ردعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے کارکنوں پر حیران ہوں جو لڈیاں ڈال رہے ہیں ، شہباز شریف کی ضمانت ہوئی بری ہوئی تو نہیںہوئے ،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پیٹھ میں چھرا گونپنے والا کوئی اور نہیں شہباز شریف اور حمزہ شہباز ہی ہیں ۔

 دوسری طرف وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ ان پر جادو ہونے لگا ہے اور ان کے کمرے سے ہڈیاں بھی ملنے لگی ہیں، ہم اپنی نسلوں کو پالنے کے لیے نہیں آئے، ہماری سوچ ایک ہی ہے کہ پاکستان کی بہتری کیلئے جو کر سکتے ہیں کریں،جمعرات کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم اپنی نسلوں کو پالنے کے لیے نہیں آئے، ہماری سوچ ایک ہی ہے کہ پاکستان کی بہتری کیلئے جو کر سکتے ہیں کریں۔

منو بھائی سے ملا تو نہیں لیکن ان کو پڑھا بہت ہے، ادب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے جو کر سکا کروں گا،ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں اور اداکاروں کو کسی کے لیے بوجھ نہیں بننا چاہیے۔صوبائی وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ اب تو مجھ پر جادو ہونے لگا ہے، میرے کمرے سے ہڈیاں بھی برآمد ہونے لگی ہیں،فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا کہ سبھی مافیا نے ان کے خلاف جادو کرنا شروع کر دیا ہے۔


ای پیپر