وزیر اعظم سعودی ولی عہد کے جانے کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے 
14 فروری 2019 (15:28) 2019-02-14

اسلام آباد:وزیراعظم سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔عمران خان پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

ایوان کو سعودی ولی عہد کے دورے کے علاوہ دیگر امور پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے جس کی صدارت عمران خان کریں گے۔وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر اظہار خیال کریں گے اور پارلیمانی پارٹی کو محمد بن سلمان ککے دورہ پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔


ای پیپر