پشاورزلمی کا شائقین کا لہو گرمانے کا انوکھا انداز
14 فروری 2019 (00:55) 2019-02-14

دبئی :پشاور زلمی کے شائقین کا انتظار ختم ہوا،پشاور زلمی نے شائقین کا لہو گرمانے کے لیے پشتو ترانہ جاری کر دیا۔

پشتو گلوکارہ گل پانڑہ اور زیک آفریدی نے زلمی کے پشتو ترانے میں اپنی گلوکاری کے رنگ بھرے ہیں۔زلمی کا ترانہ نوجوانوں کے لیے متاثرکن ہے کہ وہ امن کے فروغ کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کام بھی کرسکتے ہیں۔پشاور زلمی کا پشتو ترانہ معروف پشتو گلوکار زیک آفریدی اور گل پانڑہ نے گایا ہے جبکہ اسے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر لئیق زادہ نے تحریر کیا ہے۔

پشاور زلمی کا پشتو اینتھم خیبر پختونخوا کے ثقافتی اور تاریخی پس منظر پر مبنی ہےجس میں علاقے کے ثقافتی رنگ عیاں ہیں۔ یہ پشتو اینتھم نوجوانوں کو متاثر کرتا ہے کہ وہ اپنے شعبے میں بہترین کام کرنے کے ساتھ امن کے فروغ میں بھی پیش پیش رہے ۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہےکہ یہ پشتو ترانہ پورے خیبرپختون خوا اور زلمی فینز کے دل کی آواز ہے۔ انشااللہ زلمی کی ٹیم پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی دکھاکر فینز کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔


ای پیپر