ایران میں خود کش دھماکہ ،تباہی مچ گئی
14 فروری 2019 (00:46) 2019-02-14

تہران : ایران میں پاسداران انقلاب کی بس خود کش دھماکے سے اُڑا دی گئی ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق 20اہلکار جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں خود کش بمبار نے پاسداران انقلاب کی بس کو خود کش دھماکے سے اُڑا دیا .

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 5 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشہ برس دسمبر میں چاہ بہار میں خود کش دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ماہ ستمبر میں ایک اور واقعے میں فوجی پریڈ پر حملہ کیا گیا جس میں 24 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


ای پیپر