islamabad,dance party,killed,girl,fell,roof
14 دسمبر 2020 (23:09) 2020-12-14

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے ایک گھر کی چھت پر ہونے والی پارٹی میں تصادم ٗ ایک لڑکی چھت سے گر کر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں کے سنگم پر ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی چھت پر رات کے وقت پارٹی جاری تھی جس میں تصادم کے نتیجہ میں فائرنگ ہو گئی جس کے نتیجہ میں دو لڑکیاں چھت سے گر گئی  جن میں سے ایک لڑکی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دوسری لڑکی زخمی ہو گئی۔ گولی لگنے سے چھت پر ایک لڑکا بھی زخمی ہو گیا اور ان زخمیوں کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آخر یہ دو لڑکیاں چھت سے کودی تھی ٗ یا انہیں دھکا دیا گیا اور آخر پارٹی میں ایسی کیا بات ہوئی جس کی وجہ سے تصادم شروع ہوا لیکن اس وقت پارٹی میں موجود چار لوگوں کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی گار ڈ نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک نوجوان بھی زخمی ہو گیا۔

یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ڈرگ اور پارٹی کلچر بہت عروج پر پہنچ چکا ہے اور وہاں پر پارٹیوں میں غیر اخلاقی حرکات اب ایک معمول بن چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔


ای پیپر