video,viral,social media,karachi,girl,harassed,obscene youths
14 دسمبر 2020 (19:12) 2020-12-14

 کراچی:  کار میں بیٹھی ایک لڑکی کو اوباش نوجوانوں کی طرف سے ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی مگر تاحال وہ لڑکے قانون کی گرفت میں نہ آسکتے۔

تفصیلات کے مطابق فریئرہال میں اوباش نوجوانوں کی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اوباش نوجوانوں کی طرف سے لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کے مناظر میں ایک لڑکی گاڑی میں بیٹھی نظر آرہی ہے جبکہ دوسری جانب لڑکے اسے تنگ کررہے ہیں۔ لڑکی کی جانب سے پریشانی میں مزاحمت بھی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

لڑکے اس دوران ناصرف لڑکی کو تنگ کرتے رہے بلکہ ویڈیو بھی بناتے رہے اور بعد ازاں یہی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے فرئیر ہال کا رخ کیا گیا  اور ان لڑکوں کے بار ے میں تفتیش کی لیکن اس موقع پر موجود سٹی وارڈنز نے بھی اس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔ تاحال پولیس کی طرف سے ان کی لڑکوں کی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔


ای پیپر