Murtaza Wahab,Murad Ali Shah,submitted,resignation
14 دسمبر 2020 (18:08) 2020-12-14

کراچی : ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا ہے۔اس کے علاوہ دیگر ممبران نے بھی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے جمع کروا دئیے ہیں

اپنے ایک بیان میں سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے  کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اسمبلی کے اگلے سیشن یعنی 24 دسمبر کو کابینہ کی اجلاس کی صدارت کیلئے موجود ہوں گے اور وہ کہیں بھاگ نہیں رہے۔سندھ حکومت کے تحلیل ہونے کا بھی امکان ہے کیونکہ آئینی اعتبار سے اسمبلی کو تحلیل کرنا وزیر اعلیٰ کے اختیار میں ہوتا ہے۔امبر ٗ اکبر ٗ انتھونی کے خواب پورے نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایسی خبریں گردش کی رہی تھیں کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے جمع کروا دئیے ہیں۔جبکہ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ پارٹی فیصلوں کے احترام میں اسمبلی کی رکنیت چھوڑ سکتے ہیں کیونکہ یہ رکنیت اور وزارت اعلیٰ سب پارٹی کی امانت ہیں۔ 

اس ساری صورتحال میں مراد علی شاہ کی بیرون ملک روانگی نے بہت سے سوال پیدا کر دئیے تھے اور یہ کہا جا رہا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے گرفتاری اور توہین عدالت کی کارروائیوں سے بچنے کیلئے فرار اختیار کیا ہےمگر اب اطلاعات ہیں کہ وہ بیرون ملک اپنے بیٹے سے ملنے گئے ہیں اور سندھ اسمبلی کے اگلے اجلاس میں موجود ہوں گے۔


ای پیپر