bank,thefts,frequent,Peshawar,atm machine,stolen,33 lakh
14 دسمبر 2020 (17:33) 2020-12-14

 پشاور :بینک میں چوریوں کی خبریں اکثر آتی رہتی ہیں لیکن اس بار پشاور میں ایک ایسی انوکھی چوری ہوئی ہے  جس میں اے ٹی ایم مشین سے 33 لاکھ روپے کی  چوری کی گئی ہے لیکن اس کیلئے اے ٹی ایم مشین کو ہیک کیا گیا اور لیپ ٹاپ کے ذریعے یہ سب کارروائی کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ سے رابطہ کر لیا ہے اور ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ خصوصی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکمت علی تیار کی جا رہی ہے۔

 گزشتہ رات 3 نامعلوم افراد اے ٹی ایم مشین توڑے بغیر 33 لاکھ روپے نکال کرلے گئے تھے۔ بینک منیجر کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی میں لیپ ٹاپ سمیت آنے والے تین افراد نے واردات کی۔ کارروائی کے دوران کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی اور چوکیدار بینک کے اندر سوتا رہا۔


ای پیپر