Indian army,colonel,raped,Russian wife,drugged
14 دسمبر 2020 (17:11) 2020-12-14

نئی دہلی:بھارتی فوج کے ایک کرنل نے آفیسرز میس میں اپنے دوست کو نشہ آور مشروب پلانے کے بعد اس کی روسی بیوی کا مبینہ طور پر ریپ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ بھارتی شہر کان پور میں پیش آیا جبکہ کرنل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون کے شوہر ایک عام شہری ہیں جنہوں نے کنٹونمنٹ پولیس تھانے میں فوجی افسر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ایف آئی آر کے مطابق ان کی بیوی روس سے تعلق رکھتی ہیں اور بھارت میں گزشتہ 10 سال سے رہائش پذیر ہیں۔

پولیس کے مطابق اپنی شکایت میں متاثرہ خاتون کے شوہر نے کہا کہ مذکورہ فوجی افسر نے اپنی لیفٹیننٹ کرنل سے کرنل کے عہدے پر ترقی ہونے کی خوشی میں پارٹی منعقد کی تھی جس میں انہیں اور ان کی اہلیہ کو بھی مدعو کیا تھا۔مدعی نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے پہلے انہیں مبینہ طور پر نشہ آور مشروب پلایا اور جب وہ ہوش و حواس سے بے گانہ ہوگئے تو اس کے بعد ان کی اہلیہ کا ریپ کردیا۔

ملزم نے خاتون کے مزاحمت کرنے پر انہیں مبینہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔اس ضمن میں ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور کرنل کو پکڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔


ای پیپر