Prime Minister, Imran Khan, speedy recovery, Maulana Tariq Jameel, pandemic
14 دسمبر 2020 (10:10) 2020-12-14

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کی عالمی وبا سے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی صحت بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا ، انہوں نے دین کے لیے مولانا کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

واضح رہے کہ مولانا صاحب بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے ہیں۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں سے طبیعت ناساز تھی جس کے بعد عالمی وبا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ، ٹیسٹ کی رپورٹ آتے ہی مولانا کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

مونالا طارق جمیل نے ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کرکے اپنے چاہنے والوں کو اپنی بیماری بارے اطلاع دی اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں۔

ادھر پاکستان میں عالمی وبا کی دوسری لہر جاری ہے، جس کی وجہ سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد دم توڑ گئے ہیں۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 832 ہو گئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 362 افراد میں وبا کی تشخیص ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا سے متاثرین کی تعداد 4 لاکھ ، 40 ہزار 787 تک جا پہنچی ہے جبکہ 3 لاکھ 84 ہزار 719 مریض عالمی وبا کو شکست دیکر صحت یات ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی عالمی وبا کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔ اپنے پیغام میں پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔


ای پیپر