Another 36 people died from the global pandemic, 2,362 new case reports
14 دسمبر 2020 (09:21) 2020-12-14

اسلام آباد:پاکستان میں عالمی وبا کی دوسری لہر جاری ہے جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 36 افراد دم توڑ گئے اور 2 ہزار 362 نئے کیس رپورٹ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 832ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 40ہزار 787تک جا پہنچی۔3 لاکھ 84ہزار 719مریض عالمی وبا کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 پنجاب میں ایک لاکھ ستائیس ہزار 541 ہوچکی ۔اسلام آباد میں 34 ہزار 840افراد میں عالمی وبا کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق عالمی وبا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 3ہزار 365 ہوئیں جبکہ سندھ 3 ہزار158 ،کے پی کے 1 ہزار 473 ،اسلام آباد371 ،گلگت بلتستان99 ،بلوچستان 175 اور آزاد کشمیر میں 191 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اسلام آباد میں وبا کے کیسز کی تعداد 34 ہزار 840،کے پی کے 52 ہزار 449،سندھ 1 لاکھ95 ہزار702 ،پنجاب 1 لاکھ27 ہزار 541 ،بلوچستان17 ہزار 745 ،آزاد کشمیر7 ہزار 719 اور گلگت بلتستان4 ہزار 791 افراد وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں وبا سے صحت یاب ہونےوالے افراد کی تعداد 6ہزار245 ،بلوچستان 17 ہزار59 ،گلگت بلتستان 4 ہزار 563 ،اسلام آباد 28 ہزار 245 ،کے پی کے 42 ہزار 266 ،پنجاب 1 لاکھ 14 ہزار 998 جبکہ سندھ میں 1 لاکھ 67 ہزار 343 افراد موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔


ای پیپر