میں نے کچھ غلط نہیں کیا : امریکی صدر
14 دسمبر 2019 (22:30) 2019-12-14

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دفاع میں ایک ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے کچھ بھی غلط کیا ہی نہیں تو میرے خلاف مواخذے کی کارروائی سراسر غلط ہے، ڈیموکریٹک پارٹی نفرت کی پارٹی بن گئی ہے جو ملک کے لیے بہت برا ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سینیٹ میں ایک منصفانہ اور ایماندارانہ مقدمہ چل رہا ہے جس سے تمام حقائق سامنے آ سکیں۔

یاد رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے سیاسی مخالفین کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے دوسرے ملک پر دباؤ ڈالنے کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی تھی جسے قانونی قرار دے کر اس پر تحقیقات جاری ہیں۔


ای پیپر