اقتدار کے شکاری جمہوریت چاہتے ہیں: فردو س عاشق
14 دسمبر 2019 (22:01) 2019-12-14

سیالکوٹ :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اقتدار کے شکاری جمہوریت چاہتے ہیں جبکہ یہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کیلئے قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ہمنواؤں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اورجنہیں عوام نے مسترد کر دیا وہ حکومت کی گرانے کی بات کرتے ہیں جبکہ فضل الرحمان کی سوچ ہمیشہ منفی رہی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آرہی ہیں لیکن اقتدار کے شکاری اس وقت جمہوریت چاہتے ہیں جب وہ اقتدار میں نہ ہوں، سیاسی یتیموں کا ٹولہ خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کیلئے قیاس آرائیاں کرتا رہتا ہے اور عمران خاناپوزیشن کی کرپشن کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن نومبر 2018سے قائم ہو چکا ہے اور انفارمیشن کمیشن کے کمشنر تعینات کئے جا چکے ہیں جبکہ انفارمیشن کمیشن اپنا کام بھرپور انداز سے کر رہا ہے۔  انفارمیشن کمیشن کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی نے غلط بیانی کی، انفارمیشن کمیشن300کے قریب درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔


ای پیپر